کمشنر کوہاٹ مُعتصم بااللہ شاہ نے مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے قبائلی ضلع اورکزئی میں ٹیکنیکل کالج کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر کمشنر کوہاٹ نے کالج کے مختلف حصوں کا معائنہ اور ریکارڈ چیک کیا کالج انتظامیہ نے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی کمشنر کوہاٹ کے ہمراہ تھے کالج کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت نے کالج میں تمام تدریسی عملہ تعینات کیا ہے اور تمام شعبوں کیلئے ضروری مشینری اور آلات بھی فراہم کئے ہیں کالج کی صفائی اور مختلف شعبوں کے معائنے کے بعد پرنسپل اور تدریسی عملے کے ساتھ طویل نشست کی گئ

کمشنر کوہاٹ نے کالج عملے کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کالج میں فنی مہارت اور تربیت کیلئے زیادہ سے زیادہ طلباء راغب کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں اس سلسلے میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو کالج کی مسلسل نگرانی کی ہدایات کے ساتھ ساتھ پرنسپل کو تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی سربراہوں کے ساتھ فوری رابطے کے احکامات جاری کئے یاد رہے کہ کمشنر کوہاٹ کا یہ دورہ وزیر اعلی خیبر پختُونخواہ کے پروگرام “ عوامی ایجنڈے “ کا حصہ تھا آخر میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے لوگوں میں کالج کے مختلف فنی شعبوں سے متعلق آگاہی کا پلان بھی دیا گیا اور قبائلی ضلعوں میں فنی مہارت کی سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے وزیر اعلی کے پروگرام “ عوامی ایجنڈے “ میں خصوصی توجہ دینے تاکید کی







