پشاور (سپورٹس رپورٹر)قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں یوم آزادی پاکستان کے مناسبت سے منعقدہ یوم آزادی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی جس میں خصوصی افراد کے علاوہ مختلف کیٹگریز کے میل وفیمیل کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابصار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس اور خیبر پختونخوا ٹیگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آزادی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے پانچ کیٹگریز مرد سنگلز، ایمچیور مرد سنگلز، ایمچیور گرلز سنگلز، وہیل چیئر مرد اور وہیل چیئر زنانہ میں حصہ لیا۔ مرد سنگلز میں اویس جمشید نے مدثر خان کو تین ایک، ایمچیور مرد سنگلز میں دانیال خلیل نے افنان کو تین دو، ایمچیور گرلز سنگلز میں گلالئی نے ادینہ ہمیم کو تین دو، وہیل چیئر مرد کیٹگری میں سلمان خان نے مبین رفیق کو تین ایک جبکہ خواتین وہیل چیئر میں تاجمینہ بی بی نے گلناز خان کو تین صفر سے ہرایا۔ چیمپئن شپ میں 50 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ان کے ہمراہ کوچز بشریٰ اور ابصار علی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے
یوم آزادی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی







