چائنہ ونڈو کا جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں و افسران کو خراج عقیقدت
خییبر پختونخوا پولیس کے یوم شہدا کے موقع پر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں و افسران کی بچوں اور انکے فیمیلی ممبران نے ہفتہ کی شام ایس ہیڈ کوارٹرٹریفک ارباب شفیع اللہ جان کی قیادت میں چینی ثقافی مرکز چائنہ ونڈوکادورہ کیا ۔جہاں انہیں انسپکڑ جنرل آف پولیس کی جانب سے فراہم کر دہ خصوصی سکواڈ کے حصار میں مکمل پروٹول کول میں پولیس کی وردیوں میں ملبو س کرے لایا گیا۔ جہاں پر انکا چینی ثقافی مرکز چائنہ ونڈ و کی ڈائریکٹر ناز پروین اور دیگر سٹاف کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا اور مرکز کے مختلف حصے دکھا ئے گئے۔جس میں خصوصی طور پر بچوں نے گہری دلچسپی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر خصوصی طور پر بچوں نے چینی


ثقافتی مرکز کی ڈائریکٹر ناز پروین کی جانب سے فراہم کی جانے والی خصوصی معلومات کو غور سنا اور مختلف سوالات کئے جس پر انہیں اگا ہ کیا گیا کہ چینی ثقافتی مرکزاپنے قیام سے لیکر اب صوبے میں پاک چینی دوستی کے حوالے معلومات فراہم کرنے کیساتھ ثقافتی پروگراموں انعقاد کر کے خصوصی طور پر نئی نسل کےلئے ایک اکیڈمی کا کر دار ادا کر ے رہا ہے
۔

یہ اس پورے ملک میں واحد ایسا مرکز ہے جو یہ خدمات انجام دے رہا ہے ۔ اپنے دورہ کے دوران پولیس شہید کے بچوں نے چینی ثقافتی میں مرکز میں موجود دیوار کی چین کی دیو ہیکل پوٹریٹ کے سامنے اور مختلف گیلریوں میں تصاویر بنوئیں اور خوب لطف اٹھایا ۔


اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک اربابشفیع اللہ خان چینی ثقافتی مرکز کی تعریف کی اور کہا کہ شہر پشاور میں اس قسم کے ثقافت مرکز کی موجود اس بات کی دلیل ہے کہ پشاور کے شہری امن آشتی سے محبت رکھنے والے ہیں اور پولیس کی یہ ڈیوٹی ہے کہ اپنے شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کر ے ۔یہی وجہ ہے کہ شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے اس کی جوانوں اور افسران نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں.

جس پر ہمیں فخر اور ہم آج ہم اپنے شہدا کے یاد میں غمزدہ ہو نے کیساتھ فخر بھی محسو س کر تے ہیں کہ ہم قربانیاں دینے کے جذبے سے سرشار فورس کا حصہ ہیں۔ انہوں آخرمیں بچوں کے لئے بہتر پروگرام ترتیب دینے پر انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے اور مہمانوں کے لئے نصب فلیکس پر اپنے ثاثرات لکھ کر دستخط بھی ثبت کئے َ۔اس پر چائنا ونڈو کی ڈائریکٹر ناز پروین نے چائنہ ونڈو کا دورہ کرنے پر مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور چائنہ ونڈو کے جملہ سٹاف کی جانب پولیس شہدا کو خراج عقیقدت پیش کیا کہ ان کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ۔
محمد دائود







