بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنمائوں کی واپسی روک دی

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں کی واپسی روک دی ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم 7 رکنی کمیٹی رہنمائوں کی واپسی کافیصلہ کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے، جس میں اسد قیصر، حامد خان، شہر یار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ قیادت کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ ہو گا۔کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو اس پر فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed