خیبرپختونخوا،موسلادھاربارشوں، سیلاب کا خطرہ،الرٹ جاری

مردان ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں یکم جولائی سے موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرات ہیں خیبر پختونخوا میں ممکنہ سیلاب اور موسلا دھار بارشوں کے باعث انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ ماہ جولائی کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں متوقع بارشوں کی شدت اور ممکنہ اثرات کے حوالے سے پورٹ جاری کی ہے۔محکمہ موسمیات اور نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخوا میں مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پرجولائی کے تیسرے ہفتے میں ہلکی بارشیں جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران موسلادھار بارش متوقع ہے۔ جولائی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں پنجاب میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع اورجبکہ اسلام آباد میں 15تا50 ملی میٹر بارش ہوگی جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید بارشوں، ڈی جی خان میں پہاڑوں سے اکھٹے ہو کر پانی کی باعث اورساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed