ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محمد عمران نے کہا ہے کہ پریس انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھر پور اقدامات کئے جائینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز کے صدر مشتاق خلیل کی قیادت میں آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی اس موقع پر محمد سعیدراجہ اور یونس چترالی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی جی انفارمیشن کو پرانے ڈکلیریشن کی بحالی ، نئے ڈکلیریشن اور تجدید میں رعایت ، ڈکلیریشن ہو لڈرز فرمز کے لئے پی وی سی کارڈ کی فراہمی ، تعلیمی اداروں اور سرکاری ادارہ جات و نیم سرکاری ادارہ جات کی تمام پرنٹنگ صوبے کے اندر کروانے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈی جی انفارمیشن محمد عمران نے فرنٹیئر پرنٹرز اینڈ پبلشرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کہاکہ ا نفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پریس انڈسٹری کے ساتھ مکمل تعاون کریگی ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے دروازے ہمیشہ ان کے لئے کھلے ہیں ۔ ڈکلیریشن سمیت تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہمیشہ کو شش کی ہے کہ مسائل بروقت حل ہو ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔







