وزیراعظم نے کل سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔

کسوٹی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی کو فیصلہ ہوا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اندرونی دشمن انتشار کی سیاست سے ملک کو خطرے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed