امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر ن لیگ میں اختلافات

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے بیٹے نیاز محمد کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
ن لیگ خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے امیرمقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی کا غلط فیصلہ ہے، باقی ساری مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کو نظرانداز کرنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔اختیار ولی کے مطابق ایسے فیصلوں پر تنقید اور ردعمل جائز اور فطری ہے، پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ساری وزارتیں اور عہدے ایک گھر میں جائیں گے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا لہٰذا مرکزی قیادت معاملے پر توجہ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed