باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات اور دیر کی مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور مدارس کے وائس چانسلرز، اساتذہ اور علما ء کرام نے پشاور کے قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا۔ وفد نے قلعہ بالاحصار میں یادگار شہدا ء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نورولی خان نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تعلیم سے ہی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔ والدین کے ساتھ ساتھ یہ ہر مکتبہ فکر کا فرض ہے کہ وہ بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے شعور پیدا کریں۔

میجر جنرل نورولی خان نے دینی اور دنیاوی تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ بحیثیت مسلمان یہ ہمارا فرض ہے کہ اسلامی تعلیمات اور احکامات کے عین مطابق ترقی اور امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ علما ء کرام کو دہشتگردی کے خلاف آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہیں قرآن اور حدیث کو صحیح معنوں اور تشریح کے ساتھ نوجوانوں تک پہنچانا چاہئے تاکہ انہیں مذہب کے نام پر غیر اسلامی عقائد اور اقدامات سے دور رکھا جا سکے۔ اس موقع پر وفد نے فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں امن اور ترقی کے لئے کردار کو سراہا۔ وفد نے اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔








2 تبصرے. Leave new
Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.