وی سی تقرری،انٹرویوز میں 4پروفیسر زکوشامل کرنے کا حکم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختون خوا کے مختلف سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری کے لئے ہونے والے انٹرویو میں چار درخواست گزار پروفیسرز کو شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی درخواست گزار پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، پروفیسر ڈاکٹر عنایت، پروفیسر ڈاکٹر فیضالی ناصر اور پروفیسر ڈاکٹر فیاض علی نے کی جانب سے کیس کی پیروی سیف محب اللہ کاکاخیل نے کی ۔انہوں نے نے عدالت کوبتایا کہ اس وقت خیبر پختون خوا میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی تقرری ہورہی ہے تاہم درخواست گزاروں کو مختلف طریقوں سے اس عمل سے باہر رکھا گیا ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جو کاغذات کم تھے وہ پہلے سے ہی جمع کئے گئے ہیں اس طرح ایک درخواست گزار کی عمر کی حد بھی مقررہ کردہ عمر سے زیادہ نہیں جبکہ ایک درخواست گزار کا تجربہ کے نمبر اس میں شامل نہیں کئے گئے اور انہیں اس دوڑ سے باہر رکھا گیا ہے اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل عامرجاوید نے عدالت کو بتایاکہ اس وقت 19 یونیورسٹیز وائس چانسلر کے بغیر ہے اور ان کی انٹرویو کا عمل جاری ہے۔سرچ اینڈ نامینیشن کمیٹی نے 2022 سے اس پر کام شروع کیا اور اب یہ عمل آخری مراحل میں ہے انٹرویو کا عمل جاری ہے جس پر عدالت نے درخواست گزاروں کو انٹرویو کے عمل میں شامل کرنے کا حکم جاری کردیا۔اور قرار دیا کہ حکومت قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی مجاز ہے

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed