مری، گلیات کیلئے پی ڈی ایم اے موسمیاتی الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسمیاتی صور تحال کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مری، گلیات اور قرب وجوار میں رواں ہفتے موسم سخت سرد اور خشک رہے گا۔ مری کے گردو نواح میں جمعرات سے اتوار کے روز تک موسم خشک اور سرد ہونے کیسا تھ بارش اور برف باری متوقع ہے۔

رواں ہفتے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ سے -01 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مری، گلیات اور قرب وجوار میں موسمیاتی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کی سہولیات کیلئے 13 فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ سفر سے پہلے موسم کی صور تحال کا جائزہ لیں۔ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔ ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی راہنمائی اور تحفظ کے لئے موجود رہے گی۔

موسم کے حوالے سے احساس ذمہ داری قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ ایمر جنسی کی صور تحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

2 تبصرے. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed