شعیب جمیل
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی اور اپیل کو دوسرے بینچ کے سامنے ارسال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ روز جب پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور وقار احمد پرمشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے اپیل کی سماعت شروع کی تو اس دورا ن بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی فاضل بینچ کے ججز نے کہا کہ ہم ٹربیونل کے جج رہے ہیں, اس اپیل کو ہم نہیں سن سکتے۔ عدالت نے کیس کو کسی دوسرے بنچ میں لگانے کے لئے چیف جسٹس کو ارسال کردیا۔







