جوڈیشل کمپلیکس میںفائرنگ’ سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 2 جاںبحق

جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے مسلح شخص کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک اہلکار سمیت 2 شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے فوری کارروائی کے دوران ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جسے مزید تفتیش کیلئے تھانہ شرقی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کی حدود میں انسداد دہشت گردی عدالت کے سامنے سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی کی بنا پر ملزم عبد الوہاب ولد خان زمان نے پیشی کیلئے آنے والے اپنے مخالف عبد الرحمن پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں عبد الرحمن سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جن میں سی ٹی ڈی اہلکار حجت اللہ ولد حاجی بہادر، پولیس اہلکار عابی صلوم اور ایک عام شہری ملک رمضان شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پولیس اہلکار حجت اللہ اور شہری عبد الرحمن جان کی بازی ہارگئے جبکہ دیگر افراد زیر علاج ہیں، پولیس کے مطابق ملزم عبد الوہاب وکیل کا روپ دھار کر پستول سمیت عدالت میں داخل ہوا جسے موقع پر موجود اہلکاروں نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عبد الوہاب اور مقتول عبد الرحمن کے خاندانوں کے مابین 1981 سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے جس کے دوران اب تک درجنوں افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed