گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے۔کل ایک معزز رکن نے امن و امان کے حوالے سے سینٹ میں اپنی رائے دی ہے۔ انتخابات کے انعقاد یا التوا کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔۔انتخابات کا انعقاد ضروری ہے لکین امن و امان کا مسلہ ہے۔اگر امن و امان کا مسلہ ہے تو وفاقی حکومت اور ادارے مل بیٹھ کر ایسا ماحول بنائے کہ عوام انتخابات میں حصہ لے۔سردی کی شدت نے بھی انتخابی عمل کو متاثر کیا ہے۔ووٹر اور امیدوار کو پرامان ماحول کی فراہمی بہت ضروری ہے انہوں نے انتخابات کا التواانتخابات میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ ہےابھی تو انتخابی ماحول بھی نظر نہیں آرہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پر امن انتخابات کے نتیجے میں ایک منتخب حکومت کو آکر اپنا کام شروع کرنا چاہیئے انہوں نے کہا ہے کہ پشاور کے صحافیوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا اور منتخب کابینہ کا ساتھ لیکر چلیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں نے ہمیشہ عوامی مسائل اجاگر کر کے ملک کی ترقی میں اہم کر دار ادا کیا ہے وہ صحافی برادری کو معاشرے کا کار آمد حصہ سمجھتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ حکومتوں کی رہنمائی کی ہے اور مستقبل میں بھی وہ ملک و قوم کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک جنرل سیکرٹری عر فان موسیٰ زئی اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔گورنر نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشدعزیزملک، کابینہ اراکین اورگورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کی اور پشاور پریس کلب کے نو منتخب صدر اور کابینہ اراکین کو ہارپہنائےاور مٹھائی پیش کی۔
انہوں نے اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ارشد عزیز ملک سمیت ان کے گروپ کا دوبارہ منتخب ہونا صحافیوں کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی میں جتنا کردار کسی بھی ادارے اور شعبے کا ہے صحافت اور صحافیوں کا کردار بھی اتنا ہی اہم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کو ہمیشہ اپنا گھر اور صحافیوں کو اپنا بھائی سمجھا اس لئے میں صاحب قلم حضرات کی قدر دل سے کرتا ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر یعین دلایا کہ صحافی برادری کی مشکلات کے حل کے لیے مستقبل میں مل کر کام کرینگے اور اس مقصد کے لئے پشاور پریس کلب کی منتخب کابینہ کو ساتھ لیکر چلیں گے اورمنتخب کابینہ صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے پہلے سے بھی زیادہ بہترین کردار ادا کریں گے۔آخر میں گورنر کی عوامی انداز میں مبارکباد پر صدر پریس کلب اور کابینہ اراکین سمیت صحافتی برادری نے انکا شکریہ ادا کیاجبکہ پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک گورنر کو یقین دلایا کہ پشاور کے صحافی اپنے صوبے کی خدمت کے لئے ان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے امید ہے کہ گورنر بھی انکے مسائل پر بھر توجہ دیں جیسا انہوںنے ماضی میں بھی کیا ہے جس پر گورنر نے بھی انکا شکریہ اداکیا ۔
خواہش ہے پر امن انتخابات ہوں اور منتخب حکومت کام شروع کرے ، گورنر خیبر پختونخوا







