منشیات سمگلراورشہری کو زخمی کرنے والے ملزمان ضمانت پر رہا

شعیب جمیل

پشاورکی مقامی عدالتوں نے منشیات سمگلنگ اور شہری کو زخمی کرنے کے مقدمات میں گرفتار 2ملزمان کوجیل سے رہا کرنے کاحکم دیدیا۔ دونوںملزمان کے وکیل محمد عزیرچمکنی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ خزانہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوارن موٹرکارسے چرس برآمد کرکے آصف خان کو گرفتار کیا حالانکہ استغاثہ کے پاس ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ اسی طرح بابر ساکن نوتھیہ پر الز ام تھا کہ اس نے ڈرائیور اورنگزیب کو زبانی تکرار کے بعد مارا پیٹا جس سے وہ شدید زخمی ہوا جس پر ملزم کےخلاف تھانہ شرقی نے مقدمہ درج کیا۔انہوں نے بتایاکہ اس کیس میں بھی مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا ملزمان کو جیل میں نہیں رکھاجاسکتا۔ عدالتوں نے ملزمان کی درخواستیں منظور کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed