وزیر باغ گورنمنٹ گرلز سکول کی مستحق طالبات میں سویٹرز تقسیم

الحبیب ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول وزیر باغ نمبر ایک کی مستحق طالبات میں موسم سرما کیلئے 72گرم سویٹرز تقسیم کئے۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر عرفان خان نے کہا کہ خدمات کی اس قوسِ قزح سے ملک بھر میں ہر سال لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ الحبیب ویلفیئر آرگنائزیشن کو پاکستان میں خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ خدمتِ انسانی کے مقدس مشن میں مصروفِ عمل ہماری تنظیم اپنی ایک قابل فخر تاریخ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہمارے بے لوث رضا کار ہیں جو صرف رضائے الٰہی کے حصول کی خاطر بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دردِ دل رکھنے والے مخیر حضرات کا تعاون بھی حاصل ہے ۔ جو اپنے بہن بھائیوں کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے کسی بھی نا گہانی آفت یا ضرورت کے وقت امدادی سامان اور رقوم ارسال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوتی ہیں وہی ترقی کے نئے اہداف سر کرتی ہیں۔انہوںنے کہا کہغریب و نادارطلبہ میں اسٹیشنری ، اسکول بیگ اور یونیفارم بھی تقسیم کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ خدمات فراہمی کا سلسلہ آئند ہ بھی جاری رہے گا مخیر حضرات آگے بڑھیں اور ہمارے ساتھ اپنا تعاون جار ی رکھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed