صفوت غیور ہسپتال کے ڈاکٹر نے بچے کو غلط ادویات لکھ دیں

گورنمنٹ صفوت غیور چلڈرن ہسپتال  کے اناڑی ڈاکٹر غریب لوگوں کے بچوں کی جان سے کھیلنے لگے ۔ایک بیماری کی بجائے ٹی بی کے دوائی لکھ ڈالی جس سے بچے کے والدین شدیدزہنی کوفت کا شکار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سربلند پورہ حسین چوک کے رہائشی عمران نے کہا کہ گورنمنٹ صفوت غیور چلڈرن ہسپتال میں اناڑی ڈاکٹر غریب لوگوں کے بچوں کی جان سے کھیلنے لگے اور ایک بیماری کی بجائے نہ صرف دوسری بیماری کے دوائی لکھ ڈالی بلکہ ٹیسٹوں میں اس بیماری کا ذکر بھی کیا جبکہ دوسرے ڈاکٹر نے تمام ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیئے ۔شہری عمران نے بتایا کہ صفوت غیور چلڈرن ہسپتال میں اناڑی ڈاکٹر نہ صرف لوگوں کو غلط دوائی لکھ کردیتے ہیں بلکہ معمولی بیماری کے مریضوں کو بھی چند پیسوں کی خاطر اپنے نجی کلینک بلاتے ہیں انھوں نے وزیر صحت سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر عوام ان کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed