شعیب جمیل
صوبائی دارالحکومت پشاور میں بارات کے وقت دلہے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، دلہن ماسٹر مائنڈ نکلی، پولیس نے ملزمہ کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والے نہیں مانے جس کی بنا پر دونوں نے دلہے کو راستے سے ہٹانے کیلئے انتہائی قدم اٹھایا جس کے نتیجے میں دلہے کا بھائی زخمی بھی ہوا تھا۔

چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور سید اشفاق انور نے ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ 11 نومبر کو چارسدہ روڈ پر بارات میں دلہے کی گاڑی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دلہا عدنان جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا تھا۔واردات کے بعد پولیس نے مختلف پہلوں پر تفتیش کا آغاز کیا اور 48 گھنٹے کے اندر اندر کیس کا ڈراپ سین کرتے ہوئے دلہن ثمرین اور اس کے آشنا و خالہ زاد جلال کو گرفتار کرلیا







