ضلعی انتظامیہ پشاور کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

شعیب جمیل

ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے کارخانو میں درجنوں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم عظیم، ایس پی کینٹ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تانیہ شاہین ،پی ڈی اے، ٹریفک اور پولیس اور سول ڈیفنس حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران کارخانو میں 50 سے زائد غیر قانونی کیبن و دیگر غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق غیر قانونی کیبن، غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات مافیا نے سڑک اور فٹ پاتھ پر قبضہ کیا ہو ا تھا جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے تمام غیر قانونی تعمیرات وتجاوز ت کا بھاری مشینری کے زریعے خاتمہ کر دیا۔

پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گااور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed