عدالت کا شہباز گِل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کسوٹی  نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ شہبازگِل جہاں بھی نظر آئیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed