پاکستان میں 60 سے 80 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلموں کے پوسٹرز کی منفرد نمائش

کراچی: شہر قائد میں قائم آرٹ گیلری میں فلمی یادوں کے نام سے 15 روزہ مصوری کی منفرد نمائش کا آغاز ہوگیا، منفرد نمائش میں 60 سے 80 کی دہائی میں پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلموں کے پوسٹرز اور بورڈز کے خوبصورت ، دیدہ زیب ڈیزائن بنائے گئے ہیں۔

نمائش میں پاکستانی سینیما گھروں میں 60 سے 80 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلموں کے بورڈز اور پوسٹر کو گیلری کی زینت بنایا گیا ہے، اس نمائش میں 8 آرٹسٹوں نے 40 سے زائد پینٹگزمیں وحید مراد زیبا کی فلم ارمان، اعجاز، فردوس کی ہیررانجھا، ندیم نشو کی فلم بازی کے علاوہ بھارتی فلموں بھارتی فلموں مدرانڈیا،مغل اعظم، میرانام جوکر، تاج محل جبکہ ہالی ووڈ کی معرکتہ الارا فلموں ڈاکٹرنو، دی گارڈ فادراورٹائٹینک کے تصویری شکل میں پوسٹربھی بنائے ہیں۔

معروف ڈائجسٹ کے سرورق ڈیزائن کرنے والے مصورظفرصدیقی نے پاکستان فلم انجمن، آنسو بہائے پتھروں نے، تم ہی ہومحبوب میرے کے پوسٹرکتاب کے ٹائٹل کےانداز میں پینٹ کیے جبکہ مصور زاہد حسین نے فلم رنگیلا اور منورظریف، انسان اور گدھا کے پوسٹرزکو سگریٹ کے فلٹرزکو جوڑکر انتہائی دیدہ زیب اندازمیں تصویری شکل دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed