بابر کی سالگرہ، حسن علی کی بیٹی نے گلدستہ پیش کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 29 ویں سالگرہ کے موقع پر فاسٹ بولر حسن علی کی بیٹی نے احمد آباد میں گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔

اس موقع پر بابر اعظم نے حسن علی کی بیٹی کو گلے لگا کر شکریہ ادا کیا اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے پر بنگلورو کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed