شعیب جمیل
خیبر پختونخوا ایم ٹی ائی ٹربیونل نے قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ میڈیکل کالج کے ڈین اور ہاسپٹل ڈائریکٹر کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے کر عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے۔ یہ احکامات ڈاکٹر حمز اللہ کی طرف سے دائر اپیل پر جاری کئے گئے ۔ اپیل شاہ فیصل الیاس ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک بی ڈی ایس ڈاکٹر ڈین اور ہاسپٹل ڈائریکٹر کے عہدے رکھنے کا قانونی مجاز نہیں ہے لیکن سیاسی اثر رسوخ پر یہ عہدے ڈاکٹر انور خان وزیر کو دیئے گئے ۔مذکورہ ڈاکٹر نے دونوں عہدوں کا سیاسی طور پر بے دریغ استعمال کر کیسینکڑوں کی تعداد میں بھرتی اور ملازمین کی ترقیاں کی ہیں جو سروس رولز کے منافی ہیں ۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد ایم ٹی ائی ایپلٹ ٹریبونل کے چیئرمین نثار حسین کی سربراہی میں بنچ نے ڈین اور ہاسپٹل ڈائریکٹر کی تعیناتی غیر قانونی قرار دے کر عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے







