ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کی والدہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کردی۔

ایڈووکیٹ شوکت عزیز صدیقی کے ذریعے دائر کی گئی متفرق درخواست میں ارشد شریف کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، سلمان اقبال، مراد سعید اور عمران ریاض کو شامل تفتیش کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کیے جائیں ۔ ارشد شریف کی والدہ نے متفرق درخواست میں مزید کہا کہ مقدمے کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتی ہوں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed