وکیل کو قتل کرکے لاش جلانے والا بھائی احاطہ عدالت سے گرفتار

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج آفتا ب اقبال نے طائف خان ایڈووکیٹ کو قتل کرکے لاش کو گاڑی سمیت جلانے میں ملوث بھائی کی عبوری درخواست ضمانت خار ج کرکے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم صدف خان پر الزا م ہے کہ اس نے تھانہ انقلاب کی حدود میں مبینہ طور بہن سمیت دیگر شریک جرم خواتین ملزمان کے ساتھ ملکر رقم کے تنازعہ پراپنے بھائی کو قتل کرکے لاش کو گاڑی سمیت جلادیا،جس پر تھانہ انقلاب میں 5فروری 2022کو ملزمان کے خلاف دفعہ 302,435,427,434 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔بعدا زیں تفیش ملزمان کو مقدمے میں نامز دکردیاگیا، جس پر مقدمے میں نامزد بھائی نے اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت لے رکھی تھی،گزشتہ روز جب کیس کی سماعت مکمل ہوئی تو عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خار ج کرتے ہوئے ملزم کوا حاطہ عدالت سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا گیا، واضح رہے کہ مذکوہ کیس میں دو خواتین جن پر سہولت کاری کا الزام ہے کہ وہ ضمانت پر رہا ہیںجبکہ مقتول کی بہن مسماة(م) تاحال کیس میں مفرور ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed