عمران خان کے قریبی لوگ غیرملکی ایجنسی سے رابطوں میں ہیں، فیصل واؤڈا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ موجود پی ٹی آئی کے رہنما بیرون ممالک ایجنسی سے رابطوں میں ہیں، وہی عمران خان کو ہٹاکر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، کچھ گیمر لوگ اپنی گرفتاریاں خود کروارہے ہیں۔

نیشنل پریس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وقت آگیا ہے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے سب مسائل سے زیادہ ہمیں اپنا ملک عزیز ہونا چاہیے، ملک ہماری ماں ہے ہم اس کے لیے مریں تو سمجھ آتی ہے، آج دونوں طرف پاکستانی ہیں پی ٹی آئی، پولیس، فوج ہمارے بچے ہیں ہم ناراضگی میں دشمن کو خوش کررہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا بھارت اسکا بھر پور فائدہ اٹھا رہا ہے، بھارتی سرکار کو پتہ ہونا چاہیے ملکی سلامتی کے لیے سب ایک ہیں، ہم اختلافات میں دشمن کے خواب کو تعبیر دے رہے ہیں ہم نے عمران خان کی لیڈر شپ سے بہت کچھ سیکھا سمجھا ہے، پی ٹی آئی لیڈر شپ نے مجھ پر بھروسہ کیا، نیوٹرل پلیٹ فارم سے بات کررہا ہوں جو عمران خان سے پیار کرتے ہیں ان نوجوانوں سے مخاطب ہوں سب سے پہلے پاکستان، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed