شعیب جمیل
پشتہ خری پولیس سٹیشن کی حدود اکیڈ می ٹاؤ ن میں گلی میں کھڑا ہو نے کے تنا زعہ پر مسلح بھائیو ں کی فائر نگ سے بھتیجا جاں بحق جبکہ چچا شدید زخمی ہو گیا۔پولیس نے کرائمز سین سے فا ئر ہو نے والی خا لی خول بر آمد کر کے تحقیقا ت شرو ع کر دی ہے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مجرو ح محمد سہیل ولد فضل خان عمر 32سال قو م خلیل سکنہ اکیڈ می ٹاؤ ن نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکا بھتیجا حمز ہ ولد طا رق عمر 15سال گلی میں کھڑا تھا جس پر ملزم فر حا ن، عدنان اور ابرا ھیم نے برا منا یا اور اسکے سا تھ زبی تکرار شروع کی مجرو ح نے بتا یا کہ جھگڑے کی اطلاع ملی تو وہ بھی گھر سے نکلا تو اسی دوران ملزم فر حان، ابرا ھیم اور عدنا ن پسرا ن نیا ز محمد سا کنا ن اکیڈ می ٹاؤ ن نے فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں چچا بھتیجا دو نو ں شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جہاں پر حمزہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹمار ٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور جائیو قو عہ سے فائر ہو نے والی خالی خو ل اور دیگر شواہد اکھٹے کر کے ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔







