بلی سے حسن سلوک کرنے والے امام کی ایک اور ویڈیو وائرل

الجزائر میں نماز تراویح پڑھاتے ہوئے وائرل ہونے والے امام صاحب کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر دیکھا جاسکتا ہے کہ امام نماز پڑھانے کے بعد دعا مانگ رہے ہوتے ہیں کہ ایک نو عمر شخص انکے پاس آتا ہے اور کندھے پر ہاتھ رکھ کر بوسہ دیتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی بچے امام صاحب سے مسجد میں ہی لپٹ جاتے ہیں اور والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

قبل ازیں الجزائر میں رمضان المبارک کی براہ راست نشریات کے دوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی تھی جب بلی چھلانگ مار کر نماز تراویح کی امامت کرانیوالے امام صاحب کے اوپر چڑھ گئی تھی تاہم امام صاحب نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی سے بے نیاز ہوکر اپنی تلاوت جاری رکھی جس کی ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed