شعیب جمیل
کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے ہمراہ بڈھنی روڈ پر فلور ملوں میں قائم بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام مستحقین کو مفت آٹا تقسیم کرنے والے ڈسٹریبیوشن / سیلز پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انتظامی افسران اور محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے۔ انھوں نے پر مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور افسران کو مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں مزید بہتری و آسانی لانے کی ہدایت کی۔ انھوں موقع پر موجود بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے بھی ملاقات کی اور مفت آٹے کے حوالے سے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔