عدالت کا مسافر کوچ میں سیاسی بحث مباحثے پر شہری کوقتل کرنےوالے قاتل کی ضمانت درخواست خارج کردی

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے مسافر کوچ میں سیاسی بحث مباحثے پر شہری کوقتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ۔گزشتہ روز جسٹس شکیل احمد نے ملزم شوکت کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں سے ملکر سیاسی بحث پر رحیم الدین سکنہ قلاگئی تیمر گرہ کو مسافر کوچ کے اندر قتل کیا تھا ۔ واقعہ 2020 میں سوات موٹر وے پر کاٹلنگ انٹر چینج کے قریب پیش آیا تھا واقعے کی ایف آئی آئی آر پہلے نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی تاہم بعد میں جیل میں ملزم شوکت کو شناختی پریڈ کے بعد دفعہ 164 بیان کے تحت ملزم کو نامزد کردیا ۔ دوران سماعت مدعی مقدمہ وقاص الدین کے وکیل اشفاق آفریدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے وہ پستول برآمد ہوئی ہے جس پر قتل ہوا تھا ۔ ملزم کا رول بھی اس کیس میں نمایاں ہے ۔ کیونکہ شوکت نے فائر کیا تھا جبکہ ایف ایس ایل رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed