کراچی: پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے رمضان سے قبل ’روحانی پاکیزگی‘ کے حصول کیلئے سوشل میڈیا سے وقفہ لیا ہے۔انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو خبر سے آگاہ کرتے ہوئے انوشے اشرف نے لکھا کہ میں اپنے دل و دماغ اور روح کو پاک صاف کرنے کیلئے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کا وقفہ لے رہی ہوں۔