انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کو تبدیل کردیاگیا۔ اختر حیات گنڈاپور نئے آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے آئی جی اختر حیات ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔