فقیر آباد سرکل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن,متعددافراد گرفتار

شعیب جمیل

اے ایس پی فقیرآباد سرکل سید طلال احمد شاہ کی سربراہمی میں فقیر آباد سرکل کے قاضی کلے ، شاہ نواز ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیاگیا، سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد ظفرخان سمیت مقامی پولیس، بی ڈی ایس، ایلیٹ اہلکار، ابابیل سکواڈ اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا، جسکا مقصد جرائم کی روک تھام اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے،خصوصی سرچ آپریشن کے دوران متعدد جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی مقامی سطح پر بھی ویریفیکیشن کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر اے ایس پی فقیرآباد کاکہناتھاکہ امن و امان کے قیام کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed