شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی وینیو کی تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کا آج نکاح ہوگا جس کی تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کی مناسبت سے وینیو کو سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج سے سجایا گیا ہے۔شاہین آفریدی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب سمیت نامور کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح آج جبکہ رخصتی انشا کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔یاد رہے کہ حارث روف، شان مسعود اور شاداب خان بھی حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed