داودزئی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

شعیب جمیل

تھانہ داودزئی پو لیس نے گزشتہ روزامن وامان کی صورت کو برقرار رکھنے کی خاطر نواحی علاقوں میں خصوصی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی جس کے دوران منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ داود زئی عبدالمجیدخان نے مختلف کاروائیوں کے دوران چارملزمان سعید اللہ ،مطیع اللہ ، لیاقت اور بلال کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے خفیہ اطلاعات پر گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر دوکلوگرام سے زائد چرس،تین عدد رائفل ایک عدد کلاشنکوف تین عدد پستول اور متعددکارتوس بھی برآمدملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed