سوشل میڈیا پر بیرونی ممالک ملازمت کے جعلی اشتہارات لگانے والے ملزم کو مردان سے گرفتارکر لیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل روالپنڈی نے کاروائی کرتے ہو ئے ملزم کو گزشتہ روز مردان سے گرفتارکر لیا ہے ملزم فیس بک پر بیرون ملک ملازمت کے جعلی اشتہارات لگانے میں ملوث تھا ، ملزم نے جعلی اشتہارات لگاتے ہو ئے شکایت کنندہ سے 121000روپے ہتھیانے کے الزامات تھے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گزشتہ روز کا روائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لیکر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا ہے ۔ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے







