پشاورہائیکورٹ کاصوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی خان سیف کی سفری ضمانت منظور

شعیب جمیل

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی خان سیف کی سفری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے متعلقہ فورم پر پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے ۔ فاضل بنچ نے گزشتہ روز سفری ضمانت کی درخواست کی تو اس دوران درخواست گزار کے وکلا فخر عالم جھگڑا اور یاسر خالد ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس کا موکل اس وقت خیبر پختونخوا میں خصوصی مشیر برائے اطلاعات تعینات ہے ۔ کیپٹل ڈیویلپلمنٹ اتھارٹی اسلام آباد کے سپشل مجسٹریٹ نے انکے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گیارہ جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے عدالت کو مزید بتایا گیا کہ مذکورہ وارنٹ پریزرویشن لینڈ سکیپ آرڈیننس 1966 کے تحت دیا گیا ہے جس میں حوالہ دیا گیا ہے کہ محمد علی سیف نے سی ڈی اے کی زمین پر ٹریکٹر اور بلیڈ چلایا جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کیس میں وہ پیش نہیں ہو رہے ہیں اس لیے انکے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed