اسسٹنٹ کمشنر کرک یونس خان کاسنٹرل جیل کرک کا دورہ

کرک(سدیس اسلم خٹک سے)اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک یونس خان نے سنڑل جیل کرک کا تفصیلی دورہ کیا جیل عملہ نے قیدیوں کیلئے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی اس دوران افسران نے لنگر خانہ سمیت تمام بارکس چکیاں اور منڈا خانہ کا جائزہ لیا صفائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اظہار اطمینان کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک نے جیل کے قیدیوں سے مسائل دریافت کئے اور تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک یونس خان صاحب نے جیل میں بہترین انتظامات اور اچھی کارکردگی پر جیل سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اِسی جذبے کیساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed