جاپان کے ساحلی علاقوں میں ریکارڈ برف باری

جاپانی سمندر کے ساحلی علاقوں میں سرد موسم کی لہر کے باعث شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جاپان کے نیگاتا پریفیکچر اور فوکوشیما پریفیکچر میں ریکارڈ برف پڑی۔متعدد ہائی ویز پر گاڑیاں کئی گھنٹے پھنسی رہیں اور بلٹ ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی۔نیگاتا میں برف باری کے باعث 20 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔جاپانی محکمہ موسمیات نے توہوکو اور ہوکوریکو ریجن میں آج بھی برف باری جاری رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹریفک اور دیگر مسائل کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed