کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شہریوں کے ہتھے چڑھا ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ گیا۔اورنگی ٹاون میں بھی شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے شہری بھی زخمی ہوا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔قیوم آبادمیں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ گلشن اقبال میں خالی فلیٹ سیبچی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق فیملی کچھ روز قبل فلیٹ چھوڑ گئی تھی۔







