سپیشل سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور کی زیرصدارت پولیو کے حوالے سے پراونشل سیکورٹی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس۔ اجلاس میں محکمہ پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلی حکام کی شرکت۔متعلقہ حکام کی پولیو مہم کی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو مہم 24 اکتوبر سے صوبے کے 28 اضلاع میں چلائی جائیگی، 17 اضلاع میں مکمل طور پر جبکہ 11 اضلاع کے کچھ علاقوں میں پولیو مہم چلائی جائیگی، مہم ضلع پشاور اور خیبر میں دو دن اضافے کیساتھ 22 سے 30 اکتوبر تک چلائی جائیگی.
پولیو مہم کے لئے ٹوٹل 18747 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 16789 موبائل، 746 ٹرانزٹ، 1147 فکسڈ اور 65 رومنگ ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لیں گی،ٹوٹل 34072 افراد مہم میں حصہ لیں گے.







