ایران میں مظاہرے، ہلاکتیں 9 ہو گئیں

پڑوسی ملک ایران میں پولیس کی حراست میں لڑکی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 16 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جو مظاہرے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت اب 20 سے زیادہ شہروں میں پھیل گئے ہیں۔مظاہرین واقعے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں، اس دوران جلاو گھیراو کے ساتھ مختلف سڑکیں بھی بلاک کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے تہران میں اسکارف نہ پہننے پر 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کو حراست میں لیا تھا، حراست کے دوران لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed