ماہرہ خان نے مولاجٹ میں کس طرح پنجابی بولی؟

جیو ٹی وی کے بینر تلے ریلیز ہونے والی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی اداکاروں کا پنجابی زبان سے کوئی تعلق نہیں لیکن انہوں نے انتہائی مہارت سے پنچابی کے جملوں کی ادائیگی کی ہے کہ سب کو حیران کردیا۔
معروف ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی شایان شیخ نے جنگ کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی دونوں فن کارائوں ماہرہ خان اورحمائمہ ملک کا پنجابی زبان سے دور دور کا تعلق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹارز ماہرہ خان اورحمائمہ ملک کو پنجابی زبان کے جملے درست کروانے کے لیے ایک ٹیوٹر رکھا گیا تھا جو شوٹنگ کے دوران ان کے جملوں کی ادائیگی درست کرواتا تھا۔
شایان شیخ کا کہنا ہے کہ جب آپ فلم دیکھیں گے، تو کسی بھی سین میں آپ کو یہ احساس تک نہیں ہوگا کہ یہ دونوں فن کارائوں کو پنجابی نہیں آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ مولا جٹ کے پروجیکٹ میں سب سے زیادہ محنت بلال لاشاری نے کی ہے جیسے جیسے فلم کی ریلیز قریب آرہی ہے۔فلم بینوں کو کی بے قراری بڑھ رہی ہے۔جیو کے تعاون سے بنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر جانے مانے اداکار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed