افغانستان میں خودکش دھماکا، طالبان حامی عالم سمیت 18 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں طالبان کے حامی ایک مذہبی عالم سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ہرات پولیس ترجمان محمود رسولی نے کہا ہے کہ ملا مجیب احمد انصاری اپنے کچھ محافظوں اور شہریوں سمیت مسجد جاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔خودکش دھماکے میں ملا مجیب احمد انصاری سمیت 18 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوئے۔تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed