پشاور(کسوٹی نیوز)
ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد جہاں انتظامیہ اور افواج پاکستان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے وہیں قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی ملک بھر میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ قائم مقام ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی حبیب اللہ خان نے کسوٹی کو بتایا کہ کمیشن کے رضاکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئی دنوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی اضلاع میں شہریوں کا محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ انہیں راشن کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کا سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے جن میںخیموں سمیت اشیائے خوردونوش اور ادویات وغیرہ شامل ہیں۔حبیب اللہ خان کے مطابق قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی روک تھام اور علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی بھی ممک بنائی جا رہی ہے۔
قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد







