10ووٹوں پر موٹر سائیکل، پی ٹی آئی امیدوار کےخلاف انکوائری ہو گی

10 ووٹوں پر 1 موٹر سائیکل دینے کی پیشکش پر پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے خلاف انکوائری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے حلقے پی پی 217 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے معاملے کی انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ کمشنر اور سیکریٹری آر ٹی اے کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ڈی ایم او کی جانب سے انکوائری افسران کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed