پاکستان اور IMF کے درمیان پالیسی مذاکرات آج شروع ہوں گے

 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات آج شروع ہوں گے، تکنیکی سطح کے مذاکرات سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد نے مکمل کرلیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی مذاکرات میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان پر توانائی کے شعبے میں سبسڈی ختم کرنے، پالیسی ریٹ میں اضافے کیلئے دبا ہے، پاکستان کو خسارے میں چلنے والے ریاستی اداروں کی نجکاری کیلئے بھی کہا جائے گا۔پاکستان پر ریاستی ملکیت میں قائم ہونے والے 2 بجلی گھروں کو جلد فروخت کرنے کیلئے بھی دباو ہے اور اگلے مالی سال کیلئے بجٹ ترجیحات سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق پالیسی مذاکرات 25 مئی کو مکمل ہوں گے، کامیابی کی صورت میں مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا۔پاکستان نے قرض پروگرام میں ایک سال توسیع اور قرض 8 ارب ڈالر تک بڑھانے کی درخواست کر رکھی ہے، مذاکرات کامیاب ہوئے تو مشن ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔ذرائع نے کہاکہ منظوری کی صورت میں قرض کی قسط جولائی کے وسط تک پاکستان کو موصول ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed