کراچی بم دھماکے، ایئر پورٹ پر سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز( پی آئی اے) دفاتر کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی میں پی آئی اے، سی اے اے ہیڈ کوارٹرز اور تمام شعبوں کی سیکیورٹی سخت کرنے اور ویجیلنس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت ایئرپورٹ اور دفاتر آنے والے وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سی اے اے اور پی آئی اے دفاتر میں ویجیلنس کو ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ تمام شعبوں میں ویجیلنس بڑھانے کی ہدایت کردی گئی، سی اے اے اور پی آئی اے دفاتر میں کوئیک رسپانس فورس کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے کہا کہ تمام شعبوں میں کام کرنے والے پی آئی اے اور سی اے اے عملے کو لازمی آئی ڈی کارڈ پہننے کی اور سی اے اے اور پی آئی اے کے دفاتر کے اطراف مشتبہ باکس یا بیگز پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی مکمل فنکشنل رکھنے کی اور ایئرپورٹ کے اطراف پی آئی اے، سی اے اے کی ویجلنس ٹیموں کو پیٹرولنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے کھارادر میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 1 خاتون جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔