روس کی جانب سے یوکرین کے دو علاقوں کے میئرز کا اغوا قابل مذمت ہے، یورپی یونین

 

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے روسی افواج کی جانب سے یوکرین کی دو میونسپل کمیٹیز کے میئرز کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپین یونین روسی افواج کی جانب سے یوکرین کے دو علاقوں میلیٹوپول اور ڈنائیپراودنے کے میئرز کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔انہوں نے اسے روس کی جانب سے یوکرین کے جمہوری نظام پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس ایک خودمختار ملک کے اندر حکومتی اسٹرکچر کا ناجائز متبادل بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed