نیوزی لینڈ نے اومی کرون کے خطرے کے باعث عارضی طور پر اپنی سرحدیں بند کردیں

نیوزی لینڈ نے اومی کرون کے خطرے کے باعث عارضی طور پر بیرون ملک مقیم شہریوں اور ویزا رکھنے والوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز نیوزی لینڈ کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے ابھی ملک میں جگہ دستیاب نہیں ہے۔دوسری جانب کوویڈ 19 کے وزیر کرس ہپکنز کا کہنا ہے کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے کہ کب دوبارہ خالی جگہیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، کابینہ اگلے ایک دو ہفتوں میں مشورے کی بنیاد پر آپشنز پر غور کرے گی۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس سے تقریبا 15249افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 52 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed